160

روات:چور دلہن کی سلامی کے پیسے اور زیورات لے اڑے

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات کے علاقہ مین جی ٹی روڈ پر واقع مارکی میں بارات کے روز چور دلہن سے ہاتھ کر گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان جسوال سیداں کے رہائشی باسط عباس ولد سید توصیف شاہ نے پولیس کو بتایا کہ مین جی ٹی روڈ پر واقع اے کے -مارکی میں ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب جاری تھی اس دورا ن ایک لڑکا بعمر 20سال نے لائٹ وغیرہ بند کی ہم سمجھے کے مارکی کا ملازم ہے ملزم نے رش کا فائدہ اٹھا کر لڑکا سلامتی کی رقم مبلغ چار لاکھ اور سونے کا لاکٹ ڈیڑھ تولہ جو پرس میں پڑے تھے چور ی کر کے لے گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کی جاسکتی ہے نامعلوم چور کو گرفتار کر کے مال برآمد کرایا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں