100

مری ضلع بحال نہ کیا گیا تو نگران حکومت کو توہین عدالت نوٹس جاری کرینگے،عدالت

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس سلطان تنویر نے مری ضلع بحالی کی پٹیشنوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیتے کہا کہ اگر حکومت مری ضلع کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گی تو اسے توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا، عدالت عظمی نے مری کا ڈسٹرکٹ کا درجہ ختم کرنے کے نگران حکومت کے نوٹیفیکیشن کی معطلی میں بھی توسیع کر دی، بیرسٹر حمزہ انور عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوے کہا کہ نگران حکومت کے پاس ضلع توڑنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں یہ اختیار صرف منتخب حکومت کو حاصل ہے، عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے ایک ہفتے کا وقت مانگا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ حکم قانون کے متصادم ہے تو بورڈ آف ریونیو اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے ، سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں