راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی.کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا.دہشتگرد حیات اللہ اور وکیل خان کا تعلق حاجی فقیر گروپ سے ہے.دہشتگردوں نے خودکش حملہ آور کیساتھ پولیس لائنز پر حملہ کرنا تھا.دہشتگردوں کا تھانہ صدر بیرونی، ڈسٹرکٹ کورٹس، سینٹ پال چرچ اور پولیس لائنز اسلام آباد سمیت حساس مقامات ہدف تھا.گرفتار دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
92