129

ایس ایچ او نصیر آباد کی کار کو حادثہ ،4پولیس اہلکار زخمی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایس ایچ اونصیر آباد عمر صدیق کی گاڑی کو بھکر کے قریب حادثہ، حادثہ میں سب انسپکٹر عمر صدیق شدید زخمی جبکہ ازرم اے ایس آئی،کانسٹیبل شہزاد اورلیڈی کانسٹیبل ہما بھی زخمی ہوئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق غلط ڈرائیونگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی،عمر صدیق سب انسپکٹر اورساتھیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے،ایس ایچ او نصیر آباد اغواء کے مقدمہ میں کارسرکار کی انجام دہی کے سلسلہ میں روانہ تھے،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ایس ڈی پی اوکینٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی بہترین طبی امداد یقین بنانے کی ہدایت،شہریوں سے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں