اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کے ساتھ ہی بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ۔تعمیراتی سریا 8600 روپے سے سیدھا 11000 روپے فی من کر دیا گیا جبکہ سیمنٹ ریت اور بجری کے نرخوں میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ کر دیا گیا قیمتوں کے حوالے سے حکومتی ریٹ کہی نظر نہیں آتی مافیا خود ساختہ نرخ مقرر کر کے عوام کی چمڑی ادھیڑنے میں لگے ہوئے ہیں مگر حکومت کے لیے سیٹیں بچانے سیاستدانوں کی گرفتاریاں اور ائی ایم ایف سے قرضے لینے زیادہ اہم ہیں اشیائے خوردونوش ہو یا عام استعمال کی چیزیں ، گاڑیوں کے کرائے ہوں یا تعمیراتی میٹریل غرض ہر کوئی من مانی قیمتیں دھڑلے سے مقرر کر رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں
118