حکومت پنجاب کے شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات جاری رہیں گے۔ ضلع جہلم میں مشینی زراعت کے فروغ سے زراعت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے منصوبہ کا آغا ز کر دیا گیاہے۔ ضلع بھر میں کسانوں کو 5سالہ پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی سبسڈی پر جدید زرعی آلات تقسیم کئے گئے، ضلع کونسل ہال میں محکمہ زرعی انجنئیرنگ کے زیر اہتمام مختلف نوعیت کے زرعی آلات کی قرعہ اندازی ضلع کے مختلف 12 مراکز میں منعقد ہوئی جس کے تحت ضلع بھر میں پہلے مرحلہ میں 36خوش نصیبوں میں زرعی آلات تقسیم کئے گئے، جبکہ 7 زمینداروں کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں محکمہ ذراعت فیلڈونگ کے تحت زرعی آلات کی قرعہ اندازی منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ نے کی،اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر اعجاز احمد رنداھاوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقصود احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زین طارق اور کمیٹی کے دیگر ارکان سمیت متعلقہ زمیندارو کسانوں نے شرکت کی، قرعہ اندازی کے تحت ہر مرکز سے 3 زمیندار فاتح قرار پائے، جبکہ 7 زمینداروں کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر اعجاز احمد رنداھاوہ نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے شعبہ زراعت میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کی جاسکتی ہے۔ نائب زرعی انجینئر محمد شاہد نے کہا کہ ضلع بھر میں جدید زرعی آلات کی تقسیم سے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں کے کاشتکار مستفید ہوئے ہیں، یاد رہے کہ یہ قرعہ اندازی ضلع جہلم کے مختلف 12 مراکز میں منعقد کی گئی تھی۔
122