راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ڈکیتی کی سنگین واردات۔آتشیں اسلحہ سے لیس5/6 ڈاکو دیوار پھلانگ کر شہری کے گھر میں گھس گئے۔اسلحہ کی نوک پر 08 تولے طلائی زیورات،03 لاکھ روپے کیش سمیت 03قیمتی سمارٹ فونز لوٹ کر فرار۔ذرائع کے مطابق سوموار کی رات سات بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس 05/06 مسلح ڈاکو فیصل ٹاؤن میں رہائش پذیر شہری الطاف حسین ہرل کے گھر دیوار پھلانگ کر گھس گئے۔مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو علیحدہ کمرے میں بند کردیا اور گھر کی تلاشی لی۔گھر کی تلاشی دوران ڈاکو ایک کمرے کی الماری میں موجود 08 تولے طلائی زیورات، 03 لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی سمارٹ فون 02سام سنگ، 01 آئی فون 14 پرومیکس وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈکیتی واردات سے ہوئے مجموعی نقصان کا تخمینہ تقریباً 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نصیر آباد راولپنڈی نے فیصل ٹاؤن ڈکیتی واقعہ کا مقدمہ نمبر 91/23 مورخہ 17جنوری، 2023 بجرم 395 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
101