95

سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق

چکری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چکری کے علاقہ میں قبضہ مافیا کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی سمیت فائرنگ کرنے والے 02ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چکری کے علاقہ میں قبضہ مافیا کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی سمیت فائرنگ کرنے والے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے، آپریشن میں شامل پولیس پارٹی الحمدللہ محفوظ رہی،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ڈی پی او صدر،ایلیٹ کمانڈوزسمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں،ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جار ہا ہے،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ قبضہ مافیاکے خلاف زیر وٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے،شہریوں کی جان سے کھیلنے اور پولیس پر حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں