گوجر خان(نمائندہ پندی پوسٹ) جی ٹی روڈ پرگوجر خان سے پنڈی جاتے ہوۓ باولی ہوٹل سے پہلےمحکمہ مال گوجرخان کے دو زیر تربیت پٹواریوں کو مسلح موٹر سوارڈاکووں نےرات ساڑھے نو بجے کے قریب لوٹ لیا۔عثمان ابرار چوہان اورمحمد عبداللہ نےوقوعہ کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ موٹر سائیکل پر گوجر خان سے پنڈی جاتے ہوۓ باولی ہوٹل سے قریبا ایک کلومیٹر پیچھے تیز لائٹیں لگیں توراستہ دینے کی غرض سے موٹر سائیکل آہستہ کرکے سائیڈ پر کیا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا۔اور مجھ (عثمان ابرار)سےسرکاری سم والا موبائل۔6ہزار روپے۔کریڈٹ کارڈ۔شناختی کارڈ۔محکمانہ کارڑ۔پٹواری محمد عبداللہ سے بٹوہ جس میں تین ہزار روپے اورشناختی دستاویزات تھیں چھین کر فرار ہوگئے۔دونوں متاثرہ افراد نے بتایا کہ 15پر کال کر کے صورتحال بتائی۔
172