113

کہوٹہ،قتل کا اشتہاری مجرم چن محبوب گرفتار

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم چن محبوب کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوران واردات فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے محفوظ بی بی قتل اور محمد ریاض زخمی ہوئے تھے،واقعہ کا مقدمہ زخمی محمد ریاض کی مدعیت میں اپریل 2021 میں درج کیا گیا تھا،کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،

مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اجمل کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے محمد اقبال کو زخمی کر دیا دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ ستمبر2020تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے متعلقہ پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں