راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹرانسجینڈر کی درخواست پر راولپنڈی پولیس کے تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کی کاروائی،ٹرانسجینڈرکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور نازیبا گفتگو کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ ٹرانسجینڈرنے تحفظ ٹرانسجینڈررپورٹنگ سینٹر میں درخواست دی تھی،راولپنڈی پولیس تحفظ ٹرانسجینڈرسینٹر کی وکٹم سپورٹ آفیسر لہر مرزا اور اے ایس پی سول لائنز نے درخواست پر تھانہ رتہ امرال میں فوری مقدمہ درج کروایا،ٹرانسجینڈر کی درخواست پر راولپنڈی پولیس کے تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈرکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور نازیبا گفتگو کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا،ملزم قبل ازیں منشیات اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، اے ایس پی سول لائنز انعم شیر کا کہنا تھاکہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ٹرانسجینڈراپنے مسائل کے حل کے لیے راولپنڈ ی پولیس کے تحفظ ٹرانسجینڈرسینٹر سے ضرور رابطہ کریں، راولپنڈی پولیس کا تحفظ ٹرانسجینڈرسینٹر پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا سینٹر ہے۔
121