125

مکان کا تنازعہ،بھائی نے بھائی اور بھابھی کو فائر مار کر زخمی کر دیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلرسیداں کی حدود میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور اس کی بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو کر قریبی جنگلوں میں روپوش ہوگیا۔ اقدام قتل کا یہ واقعہ نواحی علاقہ چنام میں پیش آیا جہاں مکان کے تنازع پر بڑے بھائی حسیب نے اپنے چھوٹے بھائی محمد اویس اور اس کی بیوی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق خاوند کو تین جبکہ اس کی بیوی کو ایک گولی لگی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب ہونے والے میاں بیوی کوٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں