روات،چوری کے واقعات میں شہری لاکھوں کے اثاثوں سے محروم

روات جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا۔چوری کے واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، نقدی سمیت قیمتی اشیاء سے محروم۔روات پولیس بڑھتے جرائم کا سراغ لگانے میں مسلسل ناکام۔روات پولیس کو فیز آٹھ کی رہائشی مسماۃ سدرہ انوار نے بتایا کہ فیملی ہمراہ رشتے داروں کے ہاں گئے،واپس آئے تو کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا۔جانچ پڑتال پر گھر سے ساڑھے تیرہ لاکھ روپے نقدی سمیت ساڑھے اٹھارہ تولے طلائی زیورات مالیتی بیس لاکھ روپے غائب تھے۔ جو نامعلوم چور گھر کی پچھلی گرل توڑ کر داخل ہوئے اور چرا لے گئے۔مسمی طاہر محمود نے بتایا کہ پولیس کالونی میں مکان کی تعمیرات کے لیے رکھا سامان سریا، سیمنٹ مؤٹر وغیرہ نامعلوم چور چرا لے گئے۔سامان کی مالیت کا تخمینہ تقریباً دو لاکھ روپے ہے۔ادھر محمد حسن نے بتایا کہ ایک سال قبل میرا بیگ کیک کارنر ساگری موڑ سے چوری ہوگیا تھا۔جس میں اڑھائی لاکھ روپے نقدی،دو سمارٹ فونز سمیت دیگر ضروری کاغذات تھےجو اپنی طور پر تلاش جاری رکھی۔جو نہ ملا، اب کاروائی کی جائے۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں