ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمہ قتل میں پیش نہ ہونے پر کیپٹل سمارٹ سٹی کے مالک زاہد رفیق،عرفان اور زاہد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے اور تھانہ چونترہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ 22 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے مدعی دانش کی پیروی سعید یوسف خان ایڈووکیٹ نے کہ جس نے تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میرے باپ زمردخان عرف مندری کو ذاہد رفیق کے کہنے پر ذاہد خان ودیگر نے قتل کیا ۔مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ پولیس نے چالان پیش کرتے ہوئے کوئی گرفتاری کئے بغیر زاہد رفیق اور دیگر کو بے گناہ قرار دیدیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے چالان مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو طلب کرلیا تھا ملزمان کے پیش نہ ہونے پر پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر اب ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں