مری شہر میں قائم اکلوتے یوٹیلٹی سٹور پرروزمرہ کی اشیاء ضروریہ نہ ہونے سے غریب اورکم آمد ن افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں،بازاروں میں ان اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں صبح سویرے غریب عوام سستی اشیاء کی خریداری کیلئے جب یوٹیلٹی سٹور پر پہنچتے ہیں تو خالی سٹور دیکھ کر ان کو سخت مایوسی کاسامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں خصوصاً خواتین کاکہناہے کہ اگر حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء فراہم نہیں کرنی تو اس کوبند کر دیاجائے تاکہ انکی یہ امید بھی ختم ہوجائے اورذلیل وخواربھی نہ ہونا پڑے ان کاکہنا ہے کہ طوفانی مہنگائی میں وہ روزمرہ کی اشیاء ضروریہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ایسے میں یوٹیلٹی سٹوروں سے بھی اشیاء نہ ملیں تو یہ حکومت کیلئے شرم کامقام ہے