مری‘لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام 2‘ملزمان گرفتار

مری‘تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کاروائی، جنگلات سے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کرکے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور2 ملزمان شیراز اوروسیم کو کوگرفتارکرکے ان سے چوری کی جانیوالی قیمتی لکڑی بھی برآمدکرلی ایس پی کوہسار نے پتریاٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے ان کونقصان پہنچانے والے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا جو بھی جنگلات اورسرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کریگا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں