کلر روڈ پر واقع ہوٹلوں میں مضر صحت اور غیر معیارنی کھانوں کی فروخت‘ سالہا سال سے محکمانہ ملی بھگت سے تعینات فوڈ انسپکٹر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق عرصہ کئی سال سے تحصیل کلرسیداں تعینات فوڈ انسپکٹر عبدالجبارکی مبینہ نااہلی و چشم پوشی کے باعث متعدد ہوٹلوں میں دو نمبر مضر صحت مصالحہ جات اور کھانے گاہکوں کو کھلائے جا رہے ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ چند ایک بیکریوں میں باسی اور غیر معیاری بریڈ‘کیک و دیگر اشیائے خوردونوش فروخت ہو رہی ہیں متعدد عوامی شکایات کے باوجود فوڈ انسپکٹر عبدالجبار و انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے عوام علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی اور وزیراعلی پنجاب سے فرض شناس فوڈ انسپکٹر کی تعیناتی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔