کلر سیداں اور گردونواح میں امرود کے بعد مکئی کی فصل پر بھی کیڑوں نے حملہ کر دیاہے۔سنڈی کے حملے سے مکئی کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے کسان ابھی امرود کی تیار فصل پر کیڑوں کے حملے سے سنبھلے نہیں تھے کہ مکئی کی تیار فصل پر بھی سنڈی نے حملہ کر دیا۔ تیاربھٹوں میں کیڑا لگنے سے فصل استعمال کے قابل نہیں رہی۔ ادھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کلر سیداں توسیع بشارت محمود اعوان نے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ صورتحال سے زیادہ پریشان نہ ہوں اور مکئی کی فصل پر سنڈی کے حملہ سے بچاؤ کیلئے ایما میکٹن 30گرام پلس کلور پائریفاس 100ملی لٹر فی ٹینکی سپرے کریں، ایک ہفتہ کے وقفے سے تین بار اگر سنڈی کا حملہ شدید ہے تو چار دن کے وقفے سے سپرے کریں۔جوشاخیں شدید حملہ شدہ ہیں انہیں کاٹ کر زمین میں دبا دیں۔ اس کے بعد این پی کے 80گرام فی ٹینکی فصل پر سپرے کرنے سے فصل بہتر ہو جائے گی۔
179