166

محکمہ جنگلات جہلم کی ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کاروائی

محکمہ جنگلات جہلم کی ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،محکمہ جنگلات جہلم نے ایک بڑی کارروائی کے دوران جنگلات سے کاٹی گئی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی چیڑھ لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات جہلم کو اطلاع ملنے پر ڈویڑنل فاریسٹ افیسر سدھیر احمد مغل کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، وحید بلاک آفیسر، فاریسٹ گارڈ سجاد اور انکے عملے نے لکڑی سے بھرے ٹرک کو راٹھیاں فاریسٹ چیک پوسٹ پر روکا، تلاشی کے دوران ٹرک کو مکمل طور پر غیر قانونی طریقے سے کاٹے گئے چیڑھ لکڑی سے بھرا پایا گیا۔ جس پر ٹرک اور لکڑی کو قبضہ میں لے کر فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔ اس موقع پر وقاص شاہ نے کہا کہ لکڑیوں کے سمگلنگ کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائیگا جنگلات کی کٹائی اور لکڑیوں کے سمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں