293

راولپنڈی پولیس کے جوان نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کر لی

اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیّد توقیر بخاری نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے پی ایچ.ڈی اردو کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔اس عظیم کامیابی پر والدِ مکرم، اساتذہ کرام اور راولپنڈی پولیس کے جملہ افسران کا بطورِ خاص شکرگزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ڈاکٹر سیّد توقیر بخاری نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کر لی ہے۔ ڈاکٹر سیّد توقیر بخاری نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان “جوش ملیح آبادی کی شاعری کا عروضی مطالعہ” ڈاکٹر عزیز ابن الحسن (صدرِ شعبہ اردو،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی) اور ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔

انھوں نے دورانِ ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے راولپنڈی پولیس کے پہلے جوان کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے اور یہ عظیم کامیابی راولپنڈی پولیس کی نذر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے افسران و ملازمان نے ہر مرحلے پر میرا ساتھ دیا ہے جس کی بدولت میں نے اعلی ترین سند حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں سابقہ سی پی او راولپنڈی جناب محمد فیصل رانا اور موجودہ سی پی او راولپنڈی جناب عمر سعید ملک کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں