190

گوجرخان،تحصیل بھر میں ہوٹلوں اور پٹرول پمپس پر چھاپے

مندرہ سمیت تحصیل بھر میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل اور چیف آفیسر تنویر عباس گجر کی مختلف پٹرول پمپ اور ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ ،رات گئے جی ٹی روڈ پر مختلف پٹرول پمپ اور ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ،ناپ تول کے پیمانوں میں ردوبدل پر مندرہ اٹک پیٹرولیم کو ہزاروں روپے جرمانہ ، سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر کے پھل سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر سات دکانداروں کے خلاف ایف آٸی آرکا اندراج، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب اٹک پٹرولیم پر پیمانے کی پڑتال کے دوران مقدار میں کمی پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

جبکہ مختلف ہوٹلوں کے کچن چیکنگ کے دوران صفائی کے حوالے سے معاملات بہتر کرنے کے لئے پہلی وارننگ دی ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس ہرل نے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر کے پھل سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے سات دکانداروں کے خلاف ایف آہی آر درج کرا دی ناجائز منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسیٹ کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارواہی ہوگی ا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسٹنٹ کمشنیر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گوجرخان شہر مندرہ اور دیگر علاقوں میں اشیا خوردونوش کے ریٹ چیک کیے تو سات دکانداروں کو پھل سبزیاں اور دیگر اشیا خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر انکے خلاف ایف آہی آر درج کرادی غلام عباس ہرل نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کی جاہیں ناجائز منافع خوری پر سخت کارواہی ہوگی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں