121

گوجرخان‘ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل نے ناجائز منافع خوری کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، منافع خوری کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت،گزشتہ دو روز میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل بھر میں فروٹ، سبزی، گوشت، جنرل سٹورز پر قیمتوں کو چیک کیا، گوجرخان شہر اور ملحقہ دیہاتوں میں سوموار کو 324دکانات جبکہ منگل کو 316دکانات کو چیک کیا گیا، ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 95000 روپے جرمانہ کیا گیا، معمولی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے میٹروواچ سے گفتگو میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، شہری اشیائے خوردونوش کی خریداری ریٹ لسٹ کے مطابق کریں، زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندار کی نشاندہی کی جائے، ضرور کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں