203

روات،مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ 2 ملزمان گرفتار

روات( نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 02ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم 09ہزارروپے، 02مرغے،02موٹرسائیکل اور02گاڑیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوروات اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے 02ملزمان ظفر رحیم اورمحمد یامین کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 09ہزارروپے،02مرغے،02موٹرسائیکل اور02گاڑیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں