گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان کے علاقے اسلام پورہ جبر نے پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی‘تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ جبر کے رہائشی نوجوان محمد امین نے پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی جس سے نوجوان کا 70فی صد جسم جھلس گیا لواحقین کے مطابق امین کو انکل نے میلے پر جانے کی وجہ سے ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود کو پٹرول ڈال کر آگ لگالی نوجوان کوتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گوجر خان شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
141