158

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا

راولپنڈی (نیٹ نیوز)ملک میں گیس کے بعد پانی کا بحران سنگین ہونے لگا، آبی ذخائر میں پانی خطرناک حد تک کم ہو گیاانڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی جس کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 8 لاکھ کیوسک رہ گیاارسا حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کوسیراب کرنےوالی چشمہ جہلم لنک کینال بھی آبپاشی کیلئےبند کردیا گیا ہے اور دریاے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ترین سطع پر پہنچ گیامرالہ کےمقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤصرف 8 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں