کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (مردانہ) کلر سیداں داؤد اختر کیانی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(نسواں) ثوبیہ خورشید سمیت اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی نے کہا کہ 24 جنوری 2019 کو تعلیم کا پہلا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد امن اور ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے تعلیم صرف تدریس ہی کا نام نہیں،تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے سے ایک فرد اور ایک قوم خود اگاہی حاصل کرتی ہے اور یہ عمل اس قوم کی تشکیل دینے والے افراد کے احسان و شعو ر کو نکھارنے کا ذریعہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ذہنی،جسمانی اور اخلاقی تربیت ہے اور اس کا مقصد اونچے درجے کے ایسے تہذیب یافتہ مرد اور عورتیں پیدا کرنا ہے جو اچھے انسانوں کی حیثیت سے اور کسی ریاست میں بطور ذمے دار شہری اپنے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھانا اور پنجم کلاس تک تمام جماعتوں کو یکساں قومی نصاب کے تحت تعلیم دینا حکومت کا ایک احسن قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اے سی آرز کو دیجیٹل کرنے سے اساتذہ کے بہت سے مسائل حل ہو نگے، ٹیچرز کا ڈیٹا آن لائن ہونے سے نہ صرف ٹرانسفر اور زیر التواء کیسز بلکہ پنشنز جانے والے اساتذہ کے کیسز کو بھی جلد نمٹانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔طلبہ و طالبات کا ڈیٹا آن لائن ہونے سے جعلی بھرتیوں کا ایشو بھی اب ختم ہو گیا ہے۔تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ثوبیہ خورشید نے بھی خطاب کی
119