مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری مال روڈ سمیت دیگر سیاحتی مراکز،بازاروں،ریسٹورنٹس،فوڈ،پوائنٹس،کریانہ سٹوروں کا اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری راناکرامت علی سمیت عملے اورسول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ اچانک دورے کے دوران کھانے اوردیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کی فہرست،پینے اورکھانے کی اشیاء کی پڑتال کی جبکہزائد المعیاد اشیاء کو نہ رکھنے اور ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے اس دوران قصاب کی تین دوکانوں کو سیل کیاجبکہ نمکین شنواری،ناصرکیش اینڈکیری اوردیگر دوکانداروں کو جرمانے کئے اے سی مری نے کہا کہ بڑی تعداد میں سیاح یہاں پہنچے ہوئے ہیں ایسے میں ایس اوپیز پر عمل کویڈ- 19 کے مطابق سینی ٹیشن کاسسٹم اورصفائی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے انہوں نے مختلف علاقوں کے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دیں جو اچانک دورے کریں گی سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی عوامی شکایات پراے سی مری کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری کے عملے نے مال روڈ،تمام محلوں، بازاروں اوررہائشی علاقوں میں سٹریٹ لائٹس لگانے کاکام بھی شروع کروادیاہے۔
144