226

قیمتی موبائل فونز چور ی ہونے پر مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)دوران سفر نامعلوم مسافر نے ڈرائیور کے موبائل فونز چوری کر لئے۔محمد تعظیم سکنہ لونی بازداراں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ٹیوٹا گاڑی کا ڈرائیور ہوں اور کلر سیداں تا پیرودھائی روٹ پر گاڑی چلاتا ہوں۔گزشتہ روز دن ساڑھے تین بجے کے قریب،روات سے سواریاں اٹھا کر کلر سیداں آ رہا تھا اور اس دوران دو عدد نئے موبائل فون پار سل گاڑی کے فرنٹ ڈیش بورڈ پر رکھ لئے۔جب گاڑی کلر سیداں بائی پاس پر پہنچی تو دیکھا ڈیش بورڈ پر موبائل فونز پارسل موجود نہ تھا جسے نامعلوم چور موقع سے فاہدہ اٹھا کر چوری کر کے لے گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں