روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شفاخانہ حیوانات تخت پڑی 3 ماہ سے بند ،ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث مختلف امراض سے سے دیہاتیوں کے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گوڑھا ڈھیری تخت پڑی کے معززین چوہدری مرزا خان،چوہدری یاسین ،چوہدری زاہد ،چوہدری آصف ،چوہدری شوکت نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور ذمہ دار حکام کی عدم توجیہی کے باعث شفاخانہ حیوانات تخت پڑی میں تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر تعینات نہ کیا جسکے باعث ہمارے متعدد قیمتی جانور بیماریوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شفاخانہ حیوانات مکمل بند پڑا ہوا ہے جسکے متعلق قبل ازیں بھی حکام بالا کو تحریری درخواستیں دیں مگر عملدرآمد نہ ہوا انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر فرض شناس اور ذمہ دار انچارج ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے{jcomments on}
112