لاہور(نیٹ نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب کی رواں سال کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہےرپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2021 میں اینٹی کرپشن کو پنجاب بھر سے 28756 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 28352 حل کردی گئیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حافظ احمد طارق نے بتایا کہ پنجاب میں سال 2021 میں اینٹی کرپشن نے کرپٹ عناصر کے خلاف 6929 نئی انکوائریاں شروع کیں اوررواں سال نومبر سے دسمبر تک 1530 نئے مقدمات درج کیےانہوں نے کہا کہ 1739 کرپٹ افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ رواں سال گریڈ 21 کے 1، گریڈ 19 کے 9 اور گریڈ 18 کے 51 افسران کو کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہےاُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گریڈ 17 کے 68، گریڈ 16 کے 71 جبکہ گریڈ 1 سے 15 کے 1539 سرکاری افسران و ملازمین کو کرپشن کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا جبکہ محکمانہ شکایات کے حوالے محکمہ مال، پنجاب پولیس، بلدیات، آبپاشی اور محکمہ صحت سرفہرست رہےڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال اینٹی کرپشن نے مجموعی طور پر 28 ارب 77 کروڑ کی ریکوریاں کی اور رواں سال 21 ارب 56 کروڑ کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے بلا امتیاز 77533 کنال، 18 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ہےانہوں نے مزید کہا کہ 7ارب 18 کروڑ کی ان ڈائریکٹ جبکہ 91 کروڑ کی ڈائریکٹ وصولی کی گئی، رواں سال 1739 ٹریپ ریڈ کئے گئے جبکہ 30 کرپٹ ملازمین کو عدالت سے سزائیں ہوئی ہیں ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ میگا اسکینڈلز میں رنگ روڈ اور پی پی ایس سی پیپر لیک اسکینڈل سرفہرست رہے جبکہ رواں سال عوامی آگاہی مہم ’چائے پانی‘ لانچ کی گئی جو کامیابی سے جاری ہے
196