240

ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھل گئے،زندگی رواں دواں

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہونے سے سڑکوں پر زندگی پھر سے رواں ہوگئی۔حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی جس کےبعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھول دیے گئے ہیں بدھ سے جاری پیٹرول بحران کے سبب شہریوں کو شدیدپریشانی کاسامنا رہا، کئی پیٹرول پمپس پر میلوں تک قطاریں لگ گئی تھیں حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں