205

مری‘ تحصیلدارکی دفتر میں عد م دستیابی سائلین مشکلات سے دوچا ر

مری(نامہ نگار خصوصی) تحصیلدارمری جنکے پاس سب رجسٹرارمری کااضافی چارج بھی ہے ان کی دفتر میں عد م دستیابی کے نتیجے میں سائلین مشکلات سے دوچا رہیں۔، عرصہ سے مری میں نائب تحصیلدارکی تعیناتی نہ ہونے سے تحصیلدار/ سب رجسٹرارمری ہی نائب تحصیلدارکے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں اوروہ اکثر دفترحاضرہونے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کرتے۔ سائلین نے بتایا کہ جب دفترکے عملے سے تحصیلدار کاپوچھاجاتا ہے توکہاجاتا ہے کہ وہ نائب تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے سے نشاندہی پر گئے ہوئے ہیں جس سے انہیں سخت مایوسی کاسامناکرناپڑتا،مری میں دوردراز کے شہروں اورتحصیل مری سے جائیدادو ں کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے سائلین کو شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ رجسٹریوں کی مد میں حکومتی خزانے کونقصان پہنچ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے فوری طور پر تحصیلدار/ سب رجسٹرار مری کی اپنے دفتر میں حاضری کویقینی بنانے اورفوری طورپر نائب تحصیلدارکی تعیناتی کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں