راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بھائیوں کی لڑائی، فائرنگ سے والدہ جاں بحق ہوگئی ایوب کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست نے موقف اختیار کیا کہ اسے اس کے بیٹے شاہد عباس نے بتایاکہ والدہ کلثوم کے ہمراہ گھر پر موجود تھاکہ واحد اور طاہر کی آپس میں لڑائی ہوگئی، جس پر طاہر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی،واحد اور والدہ کمرے کی طرف بھاگے اور والدہ نے کمرے کو اندر سے بند کردیاتو طاہر نے دروازے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں والدہ کلثوم کو لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے والد کی درخواست پر بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔
128