اسلام آباد (نیٹ نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت سے یادگار فتح پر کہا ہے کہ میرے اختیار میں ہوتا تو آج کی چھٹی کا اعلان کرتا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا۔بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کو بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا فائنل کل ہی ہو گیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا، میرے اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا
217