تحریک لبیک سے تعلق کا شبہ امام مسجد گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس نے رات گئے امام مسجد کو مسجد سے گرفتار کر لیا۔ وجہ پوچھنے پر پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ تحریک لبیک کے دھرنے میں شرکت سے روکنے پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اہل محلہ نے پولیس اہل کاروں کو مطلع کیا کہ یہ مسجد تبلیغی جماعت کی ہے جس کا تحریک لبیک سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ اس پر پولیس اہلکاروں نے انتہائی مضحکہ خیز دلیل پیش کی کہ تبلیغی جماعت والوں کی مونچھیں نہیں ہوتیں جبکہ امام صاحب کی مونچھیں ہیں۔ اس بنا پر رات گیارہ بجے سے تاحال امام مسجد تھانہ کورال میں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں