155

کلرسیداں،ماں بیٹی اغواء مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) محمد بشیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی جس کا نام سعدیہ بشیر ہے اور اس کی شادی سکوٹ میں ہوئی ہے،مورخہ 15 اکتوبر،میری بیٹی ہمارے ہاں آئی ہوئی تھی اور گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اپنی بیٹی تسکین کے ہمراہ قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر پر گئی اور گھر واپس نہ آئی جو کہ کافی تلاش کرنے کے بعد نہ ملی اور مجھے میرے کزن نے بتایا کہ قبرستان پر گرے کلر کی کلٹس گاڑی کھڑی تھی اور سعدیہ کے سسر جس کا نام منظور حسین ہے اس نے بتایا کہ یہ گاڑی ہمارے گھر تقریبا دو ماہ پہلے بھی آئی تھی جو کہ میری بہو کے جاننے والے تھے اور اس کے ساتھ اس کی بہن بھی آئی تھی اور آج ان لوگوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں