مندرہ(زاہد شفیق قریشی سے)مندرہ چکوال روڈ ساہنگ اڈا پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں نے جرمانے کرنے پر مجسٹریٹ درجہ اول پراٸس کنٹرول اینڈ لاک ڈاؤن سب ڈویژن گوجرخان طارق وحید جنجوعہ اور اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی،دوکانداروں کی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی پولیس کے آنے پر فرار، پولیس تھانہ مندرہ نے 4 نامزد اور20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
مجسٹریٹ درجہ اول پراٸس کنٹرول اینڈ لاک ڈاؤن سب ڈویژن گوجرخان طارق وحید جنجوعہ نے پولیس کو درخواست یہ دیتے ہوئے کہا کہ میں میونسیپل کمیٹی گوجرخان کے اہلکاروں محمد اسحٰق اور مرزا شعیب ناصر کےہمراہ مندرہ چکوال روڈ پر برائے عمل درآمد لاک ڈاؤن و پرائس چیکنگ اشیائے خوردونوش کے دورے پر تھا کہ ساہنگ اڈا پر دوکاندار کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب پاۓ گے جب انہیں خلاف ورزی بند کرنے کی ہداٸت کی گٸی تو ہیر ڈریسر وقاص ،مظہر ہمدانی پینٹ سٹور نے دیگر دوکان داروں کے ہمراہ شدید احتجاج شروع کر دیا حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے لگےمارکیٹ مالک راجہ محمد سعید نے آتے ہی ہمیں مارنا شروع کر دیا مرغ فروش عاصم نواز عرف روڈا نے چھری سے حملہ کیا مزید بیس نامعلوم افرادبھی گالم گلوچ کرتے ان کے ساتھ موجود رہےاہلکار مرزا شعیب ناصر کی جیب سے بیس ہزار روپے نقدی نکالی گئی پولیس تھانہ مندرہ نے چار نامزد اور بیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
177