159

پنجاب،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ نتائج جاری کرنے کا حکم

لاہور(نیٹ نیوز)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ہے۔صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے نتائج کا اعلان کردیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں