راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں اعلٰی عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمود سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کر دئیے گئے۔لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کا ایجوڈنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق 78 ویں لانگ کورس سے ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈٹ رہ چکے ہیں۔لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ تعینات رہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈ آرمز سینٹریوکے سے گریجویٹ ہیں۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات تھے۔ 16 جون 2019ء کو فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ملک کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلیجنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لی تھی جو آٹھ ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018ء میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی جس کے بعد انہیں کور کمانڈر گوجرانوالہ بنا دیا گیا تھا۔ جبکہ فیض حمید کو 2019ء اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ تاہم اب لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوتعینات ڈی جی آئی ایس آئی کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان سے ہے
156