181

روات:پولیس وردی پہن کر شہریوں کو لُوٹنے والا گروہ گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایات پر روات پولیس کی بڑی کاروائی،پولیس سے مماثلت رکھتی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والا شیری گینگ گرفتار،وردیاں،وائرلیس سیٹ،لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوصدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کرنے والے شیر ی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہریارشفقت عرف شیری، عاطف محمود، احسن امتیاز، اسامہ وحید شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران چھینی گئی رقم دو لاکھ پچاس ہزار روپے، 1500 اماراتی درہم، وائرلیس سیٹ اور وردیاں برآمد ہوئیں،ایس ڈی پی اوصدر نے بتایاکہ ملزمان پولیس کا روپ دھار کر گاڑیاں روکتے اور شہریوں بالخصوص بیرون ملک سے آنے والے افراد کو لوٹتے تھے، سی پی او محمد احسن یونس نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں