مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مری سے چندتین 4 سو فٹ کے فاصلے پرگذشتہ رات 2نوجوان عتیق الرحمن ولد محمد راشد اور محمد حمزہ ولد محمد راشد جن کا تعلق گاؤں سندھیاں مری سے ہے رات نو بجے اپنے کاروبار بند کر کے گھر جا رہے تھے کلڈنہ سے پانچ سو میٹر کے فاصلہ پر تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے انکوموٹر سائیکل سے اتار کر اسلحہ کی نوک پر دونوں سے20 ہزارروپے نقدی اور دو عددقیمتی موبائل جن کی مالیت 40ہزارکے قریب تھی چھین لیے اور ان دونوں کو شدید تشددکانشانہ بھی بنایا، جان سے مارنے کی کوشش کی اور ان کے جوتے اور جیکٹیں بھی اتار لیں یہ دونوں نوجوان بڑی مشکل سے جان بچا کر ننگے پاوں گھر پہنچے متاثرہ نوجوانوں نے آر پی او،سی پی اوراولپنڈی اوردیگراعلیٰ حکام سے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور نقصان کے ازالے کامطالبہ کیا ہے جبکہ عوامی اور کاروباری حلقوں نے مری میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کااظہارکیا اورمری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایاہے۔
160