152

دوکانداروں کو نرخنامہ نمایاں رکھنےکی ہدایت

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سبزی وفروٹ فروش دوکاندار اور ریڑھی بانوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنی دوکان اور ریڑھیوں پر سبزی, فروٹ کے نرخ جو گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ ہیں وہ ہر آیٹم پر تصویروں میں دیے گئے نمونہ کی طرح واضح طور پر آویزاں کریں جو کہ کسٹمرز کو کم از کم دس فٹ کی دوری سے واضح نظر آئے سبزی فروٹ فروش دوکاندار یا ریڑھی بان اسکی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد یا مقدمہ ددج کیا جائیگا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں