مری (سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) گذشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑانے ہمراہ سرکل آفیسر ٹریفک مری ظفر عالم کے دلکشاء روڈ پر اپریشن کیااور دلکشاء روڈ پر لگے بیرئیر کو کھلوا دیا گیا تا کہ ہر عام و خاص یہاں سے گزر سکیں یہ روڈ مال روڈ، امتیاز شہید روڈ سے کارٹ روڈ کو ملاتی ہے اس پر دلکشاء ہوٹل والوں کی طرف سے بیرئیر لگایا گیا تھا اور گزرنے کے فیس وصول کی جاتی تھی اس پر عوام نے ٹریفک پولیس مری کو شکا یت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے ہمراہ سرکل آفیسر ٹریفک مری کے ہمراہ آپریشن کیا اے سی مری نے دلکشاء ہوٹل کے منیجر کو وارننگ دی کے اگر آج کے بعد اس روڈ پر بیر ئیر لگایا گیا یا گزرنے کی رقم وصول کی گئی تو قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ہوٹل سیل کر دیا جائے گا،اس اقدام پر عوامی اورکاروباری حلقوں نے اے سی مری اورسرکل آفیسر ٹریفک مری کے اس اقدام کو بے حد سراہا،انہوں نے کہاکہ سرکل مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کے صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200پر رابطہ کریں، سٹی ٹریفک پولیس عوام الناس کی خدمت ہمہ وقت تیار۔