راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ یکساں نصاب کیلئے چار ہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔مراد راس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طلبا کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، کل سے پنجاب بھر میں تمام سی ای اوز یکساں نصاب چیک کریں گے، یکساں نصاب کیلئے چارہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔مراد راس نے کہا کہ چارہفتہ بعد اسکولوں کا لائسنس منسوخ کردیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتہ تمام اسکولوں کے اساتذہ کےکوروناسرٹیفیکیٹ چیک کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اساتذہ کے سرٹیفیکیٹ نہ ہوئے تواسکول بند کردیا جائے گا، یکم اکتوبر تک تمام طالب علم کوروناسرٹیفیکیٹ جمع کرائیں گے۔