راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مری کے علاقہ نیو مری گہل میں منشیات فروشوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، انچارج چوکی نیو مری سب انسپکٹر عمر صدیق زخمی، ہسپتال منتقل،سی پی او محمد احسن یونس کی ہولی فیملی ہسپتال آمد،سی پی او نے زخمی سب انسپکٹر کی جلد صحتیابی کی دعا کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علاج معالجہ کی رقم فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مری کے علاقہ نیو مری گہل میں منشیات فروشوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کی، جس سے انچارج چوکی نیو مری سب انسپکٹر عمر صدیق زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا،اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہولی فیملی ہسپتال آمد،انچارج چوکی نیو مری سب انسپکٹر عمر صدیق کی عیادت کی،اس موقعہ پرایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال بھی سی پی او محمد احسن یونس کے ہمراہ تھے،سی پی او نے زخمی سب انسپکٹر کی جلد صحتیابی کی دعا کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علاج معالجہ کی رقم فراہم کی،سی پی او محمد احسن یونس نے سب انسپکٹر عمر صدیق کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
195