راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنررا ولپنڈی محمد علی نے کنٹو نمنٹ بورڈ انتخابات2021کے جائزہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کہا کہ12 ستمبر کو ہو نے والے انتخابات کے لئے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے الیکشن کمیشن کو غیر مشروط تعا ون پیش کر تے ہو ئے سکیور ٹی سمیت تمام تر انتظا مات کو برو قت و احسن طر یقے سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ راولپنڈی ضلع میں کل پا نچ کنٹو نمنٹ بورڈز موجود ہیں جہاں پر کل وو ٹرز کی تعداد تقر یبا سات لاکھ ہے۔ اس الیکشن کے لئے 583 پو لنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں جسکے لئے 350 عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈ یگر انتظا مات کے ساتھ ساتھ پو لنگ سٹیشن کی سکیور ٹی کا اضا فی بندو بست یقینی بنایا جا رہا ہے نیز الیکشن عملے کیلئے را ولپنڈی ٹر انسپورٹ اتھارٹی کی جا نب سے گا ڑیو ں کا بندو بست بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ تمام متعلقہ اداروں کی ذ مہ داریوں کا تعین کیا جائے اور آئندہ ہفتے میں ایک اجلاس بلا کر سب اداروں سے اس کے متعلق اپ ڈیٹ بھی لی جائے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں الیکشن انتظامات کے جا ئزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلا س میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) کیپٹن(ر) قاسم اعجاز،سیکر ٹری ر یجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی را شد علی،ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر محمد سلمان، شا ہین خان و د یگر نا مزد افسران نے شر کت کی۔محمد علی نے مزید کہا کہ الیکشن کا شفاف انعقا د ہما ری ملکی سلامتی و تر قی کے لئے ناگزیر ہے چنا نچہ اس کا م کوپیشہ ورا نہ سے زیا دہ سما جی ذمہ دا ری سمجھتے ہو ئے مقر رہ ایس او پیز پر عملدرا ٓمد کے ذ ر یعے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ان ضمنی انتخا بات کے نتیجے میں جمہو ر یت کے تسلسل کو آ گے بڑ ھنے میں تقو یت ملے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز و میو نسپل آفیسرزکو ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جا نب سے شفا ف اور غیر جا نبدارانہ انتخا بات کرا نے کے حو الے سے جو ضا بطہ اخلا ق طے کیا گیا ہے اسکو خو ش اسلو بی سے انجام د ینے کے لئے ہر ممکن قد م اٹھایا جا ئے۔