254

ملہا ل مغلاں پولیس اسٹیشن قائم نہ ہو سکا

ملہال مغلاں (فخر مرزا‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملہال مغلاں چوکی کو اپ گریڈ کر کے پولیس اسٹیشن بنانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوئے سات سال بیت گئے تاحال آر پی او روالپنڈی اور ڈی پی او چکوال عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے دوسری طرف تین اضلاع کے سنگم میں واقع مجوزہ پولیس چوکی علاقہ میں ہونے والی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مایوس کن کارگردگی دکھا رہی ہے قتل و غارت گری کی اوپر نیچے کاروائیوں نے علاقہ بھر کے مکینوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے اور لاکھوں لوگوں کا ذہنی سکون غارت ہو چکا ہے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ملہال مغلاں میں فوری پولیس اسٹیشن کے احکامات کو یقینی بنائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں