291

پیپلزپارٹی بناہل کے وفد کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

کلرسیداں(راجہ غلام قنبر،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلرسیداں کے گاؤں بناہل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چوہدری طارق کے سربراہی میں راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اس موقعہ پر وفد نے راجہ پرویز اشرف کو وسطی پنجاب کاصدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان اور نونامزد صدر وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور وفد کی جانب سے کھڈبناہل،کڑاہتھہ اور راجدھانی کی شاہرات بارے کہا کہ وہ جلد بناہل کا دورہ کرکے ان معاملات پر اہلیان حلقہ کو آگاہ کریں گے ۔ وفد میں چوہدری طارق رہنماء پی پی کے ہمراہ چوہدری ثقلین،چوہدری شاہزیب،چوہدری زین شامل تھے۔ اس موقعہ پر بیرسٹر شاہ رخ راجہ بھی موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں