اسلام آباد میں ہیوی وہیکل کے داخلے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)قبضہ مافيا اور پہاڑوں کی کٹائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ايک اور بڑا اقدام۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹيفيکيشن جاری کر دیا اس نوٹيفيکيشن کے تحت تمام ہيوی گاڑياں جو شہر بھر ميں گھومتی تھی اُن گاڑيوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان گاڑيوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں کا بھی نقصان ہوتا تھا اور پتھروڻ کی چوری ميں بھی ملوث تھے، ایسی تمام گاڑيوں کو اسلام آباد داخلے کے لیے اين او سی لازمی قرار دیا گیاآج سے آپريشن کا آغاز کر ديا گيا، آپريشن اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کياآپريشن کے دوران ايک ٹرک، 2 ٹرالے، 6 بندے حراست ميں لے لئے گئے اور ايف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں