273

کلرسیداں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کلرسیداں (پنڈی پوسٹ نیوز) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی ،سب انسپکٹر محمد افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےلیڈی منشیات فروش ملزمہ شباحت کے قبضہ سے 01کلو360گرام چرس اور ملزم اویس خان کے قبضہ سے 01کلو330گرام چرس برآمد کرلی، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں الگ الگ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ کلر سیداں کے انسپکٹر قصیر محمودستی اور سب انسپکٹر ملک محمد افضل کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں قصیر محمود ستی نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ جرائم کےخاتمے کے لیے مکمل تعاون کرے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں